pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Saturday, 25 February 2017

قسم توڑنے کا کفارہ

قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے:

" اللہ تمہاری بے مقصد (اور غیر سنجیدہ) قَسموں میں تمہاری گرفت نہیں فرماتا لیکن تمہاری ان (سنجیدہ) قَسموں پر گرفت فرماتا ہے جنہیں تم (ارادی طور پر) مضبوط کر لو، (اگر تم ایسی قَسم کو توڑ ڈالو) تو اس کا کفّارہ دس مسکینوں کو اوسط (درجہ کا) کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا (اسی طرح) ان (مسکینوں) کو کپڑے دینا ہے یا ایک گردن (یعنی غلام یا باندی کو) آزاد کرنا ہے، پھر جسے (یہ سب کچھ) میسر نہ ہو تو تین دن روزہ رکھنا ہے۔ یہ تمہاری قَسموں کا کفّارہ ہے جب تم کھا لو (اور پھر توڑ بیٹھو)، اور اپنی قَسموں کی حفاظت کیا کرو، اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیتیں خوب واضح فرماتا ہے تاکہ تم (اس کے احکام کی اطاعت کر کے) شکر گزار بن جاؤ۔"

القرآن:سورۃ المائدہ(5):89

مذکورہ بالا آیت میں قسم کا کفارہ بیان کیا گیا ہے،  ان  چارمیں سے جو بھی آسان لگے  ادا کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا۔ 

1:دس مسکینوں / فقیروں کو متوسط قسم کا کھانا کھلانا۔
2:دس مسکینوں / فقیروں کو کپڑے دینا۔
3:غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا۔
4:تین دن مسلسل روزے رکھنا۔


دیگر تحریریں پڑھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں:


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔