pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Tuesday 1 August 2017

اردو فقہی تفسیر "احکام القرآن"



عربی  فقہی تفاسیر:
عربی  فقہی تفاسیر میں سے بعض اہم تفاسیر حسب ذیل ہیں:۔
احکام القرآن۔ امام محمد بن ادریس شافعی (204ھ)
احکام القرآن۔ امام احمد بن علی جصاص (370ھ )
احکام القرآن۔ امام علی بن محمد الکیاھراسی (404ھ )
احکام القرآن۔ امام محمد بن عبداللہ المعروف بابن العربی (543ھ )
الجامع لاحکام القرآن: امام محمد بن احمد قرطبی (671ھ)
التفسیرات الاحمد یہ فی بیان الایات الشرعےۃ۔ احمد بن ابی سعیدالمعروف بملّاجیون۔
مؤخر الذکر تفسیر ہندوستان میں عربی زبان میں لکھی جانے والی پہلی تفسیر ہے۔ یہ پانچ سو آیات احکام پر مشتمل ہے۔


اردو فقہی تفسیر احکام القرآن:
مفسر قرآن مولانا جلال الدین قادری کھاریاں۔ گجرات، پاکستان
 چھ جلدوں پر مشتمل سورۂ نور تک 413آیات احکام کی اردو تفسیر ہے۔3763شرعی احکام بیان کیے گئے ہیں۔علالت کی وجہ سے یہ  عظیم ہستی 12جنوری 2008ء کو دارفانی کی طرف رحلت فرما گئی۔
اسلوب بیان:
مفسر موصوف حنفی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے عام طور پر مسائل فقہ کو احناف کیمطابق بیان کرتے ہیں اگرچہ صاحب احکام القرآن مسائل کوبیان کرتے وقت کسی فقہی مذہب کا نام ذکر نہیں کرتے۔
 اس کے بعد بالترتیب بسم اللہ الرحمن الرحیم متن آیت، اسکا ترجمہ اور سورت کا نام و آیت نمبرتحریر کرتے ہیں۔ 
احکام القرآن کے عنوان سے عربی تفاسیر کے اسلوب کے مطابق مفسر موصوف مشکل اور اہم کلمات کے لغوی معانی کو ’’حل لغات‘‘ کے عنوان سے بیان کرتے ہیں۔ اس لغوی بحث کے سلسلے میں مصنف احکام القرآن کی اہم تفاسیر، المفردات فی غریب القرآن، تاخ العروس، القاموس المحیط، المصباح المیز، المنجدد وغیرہ کا حوالہ دیتے ہیں۔ عام طور پر ان لغوی معانی کے مآخذ کو اکٹھا ذکر کردیا جاتا ہے۔ 
اس تفسیر میں ’’حل لغات‘‘ کے بعد ’’شانِِ نزول‘‘ کے عنوان کے تحت آیت کے نازل ہونے کے واقعہ کو بیان کیا جاتا ہے۔
شانِ نزول کے بعد تفسیر کے اہم اور بنیادی موضوع ’’مسائل شرعیہ‘‘ کے عنوان کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ اس عنوان کے تحت اس آیت سے ثابت ہونے والے تمام احکام کو نمبرشمار کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے۔ مسائل شرعیہ کو بیان کرتے ہوئے کئی ایک امور کو مدنظر رکھتے ہیں۔ 
صاحب احکام القرآن مسائل شرعیہ کے بیان میں قرآن حکیم کے بعد احادیث نبویہ سے ان آیات کی تفسیر کرتے ہیں ۔
 صاحب احکام القرآن مسائل شرعیہ کے بیان میں قرآن حکیم کے بعد احادیث نبویہ سے ان آیات کی تفسیر کرتے ہیں ۔
مفسرموصوف مسائل شرعیہ کے بیان میں اقوال صحابہؓ کو بھی بوقت ضرورت بیان کرتے ہیں۔
اس کے بعد اسنباط احکام میں اکابر مفسرین کی آراء کا ذکر کرتے ہیں۔ مفسر موصوف امام جصاصؒ ، امام ابن العربیؒ ، امام قرطبیؒ ، امام رازیؒ ، امام خازنؒ ، امام نسفیؒ ، قاضی ثناء اللہ پانی پتیؒ ۔ امام آلوسیؒ اور ملاّجیونؒ کے تفسیری اقوال کو کثرت سے ذکرکرتے ہیں۔
یہ کتاب  ضیاء القرآن پبلیکیشنز  لاہور سے طبع ہوئی ہے۔
گزارش:
اہل علم حضرات سے گزارش ہے کہ اس اردو فقہی تفسیر کے علاوہ کوئی دوسری اردو فقہی تفسیر نظر سے گزرے تو مطلع فرمائیں۔مہربانی ہوگی۔

2 comments:

Toobaa.Library نے لکھا ہے کہ

https://urdubookdownload.wordpress.com/tag/%D8%A7%D8%AD%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86/ مگر یہ کوئی مستند اور مخصوص فقہی تفسیر نیں

Toobaa.Library نے لکھا ہے کہ

Introduction to Ahkam al-Qur’an
https://www.deoband.org/2011/12/quran/sciences-of-the-quran/introduction-to-ahkam-al-qur%e2%80%99an/
احکام القرآن تھانویؒ: ایک تعارفی مطالعہ
http://iri.aiou.edu.pk/indexing/?p=20166
احکام القرآن للتھانوی المنھج والمضمون
http://iri.aiou.edu.pk/indexing/?p=2873
یہ تفسیر دارالاشاعت کراچی سے اردو ترجمہ شائع ہوئی ہے احقر کے پاس بھی ہے ،، پہلے نیٹ پر تھی مگر محفوظ حقوق کی جو مہم چل رہی ہے اس کے پیش نظر ان نیٹ پر دتیاب نہیں، اگر آپ سرورق دیکھنا چاہیں تو مجھے اس نمبر پر اطلاع کیجئے گا میں واٹس ایپ کر دوں گا ، اور اک پی ایچ ڈی مقالہ بھی ہے احکام فقیہہ قرآن کی روشنی میں جام شورو یا حیدرآبد سندہ یونیورسٹی سے کیا گیا ہے وہ بھی ہے میرے پاس ، نمبر 03345425788
عرفان اکبر راولپنڈی

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔