pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Sunday, 28 May 2017

جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا


اگر کسی نے روزہ کی حالت میں بھول کر کھا پی لیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا،البتہ اگر کھاتے کھاتے یاد آجائے تو فوراً کھانا پینا چھوڑ دے اور اگر چیز منھ میں ہو تو اُسے بھی تھوک دے۔اگر کسی نے روزہ کے دوران کوئی چیز چکھ کر تھوک دی تو اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا‘البتہ بلاعذر ایسا کرنا مکروہ ہے۔ روزہ کی حالت میں تھوک نگلنے سے بھی روزہ پر فرق نہیں پڑتا‘البتہ جان بوجھ کرتھوک کو جمع کرکے نگلنا مکروہ ہے۔… روزہ کی حالت میں گرد وغبار یا دھواں حلق میں چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔… روزہ کی حالت میں مسواک (چاہے خشک ہویاتر)کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاروزہ کی حالت میں خود سے قے(اُلٹی)آجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔روزہ کی حالت میں دانتوں سے خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاروزہ کی حالت میں آ نکھ میں سرمہ یا کاجل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزہ کی حالت میں سر یا پورے جسم پر تیل لگانے اور مالش کرنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔روزہ کی حالت میں اگر احتلام ہوجا ئے تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔روزہ کی حالت میں جسم کے کسی حصے سے‘ کسی بھی مقدار میں خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔روزہ کی حالت میں کسی کو خون دینے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔