جامعہ غوثیہ مہریہ لودھراں ، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں کی عظیم الشان مسلک اہل سنت بریلوی کی دینی درسگاہ ہے۔ جہاں سیکڑوں طلبہ حفظ و ناظرہ قرآءت و تجوید کے ساتھ ساتھ درس نظامی (عالم فاضل) کی تعلیم حاصل کرتے ہیں.جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو اشاعت دین متین کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے. لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جامعہ غوثیہ مہریہ للبنات کے نام سے ایک الگ ادارہ قائم کیا گیا ہے . اس ادارے کے فضلاء ملک بھر میں خدمت دین متین کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں. جس کے سربراہ پیر طریقت پیر سید ظفر علی شاہ مہروی صاحب ہیں، جو اپنے وقت کے ایک جید عالم دین،شیخ الحدیث،عالم فقیہ اور مفتی ہیں.علمآء میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں. پیرسید ظفر علی شاہ آستانہ عالیہ مہرآباد شریف کے چشم و چراغ اور عظیم روحانی پیشوا ہیں.آستانہ عالیہ مہرآباد شریف پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے 9کلومیٹر مغرب کی جانب دلیل السالکین اکلیل العارفین سیدنامہرعلی شاہ مجدد گولڑوی کے نام سے منسوب سادات کی ایک بستی ہے جہاں امام الواصلین السید امام شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار پر انوار ہے
1 comments:
Mashah Allah tabarak Allah be shak
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔