pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Sunday, 26 March 2017

وارثان منبر و محراب



وارثان منبر و محراب
آئمہ مساجد و علمآء کرام!

عصری ضروریات کے تناظر میں حکمت و دانش کے ساتھ عوام الناس کو دین کی دعوت دیں.


اسلام کے حقیقی چہرے اور پیغمبر اسلام کے حسن سیرت اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اصل تعلیمات سے لوگوں کو متعارف کرائیں.

لوگوں کو محبت،امن اور بھائی چارہ کا درس دیں.تاکہ معاشرے سے نفرت اور انتہاپسندی کا خاتمہ ہو.

صوفیا کی تعلیمات کو عام کریں،جنہوں نے محبت و رواداری،حسن اخلاق اور بلندی کردار کے ذریعے اسلام کی اشاعت و فروغ میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں.

مسجد کو صرف نماز سازی تک محدود نہ رکھیں.مسجد عبادت گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کا مرکز بھی ہے.

نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ہر مسجد میں بچوں کی تعلیم کے علاوہ تعلیم بالغاں کا بھی اہتمام فرمائیں.

صبح /عشاء کی نماز کے بعد درس کا سلسلہ شروع کریں جس میں مسائل نماز کے علاوہ ضروری اور بنیادی مسائل سے لوگوں کو آگاہ کریں.

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔