pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Sunday, 14 May 2017

اسلام میں عورتوں کی تعلیم



عورتوں کی تعلیم پر دین اسلام نے کوئی قدغن نہیں لگائی، مردوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عورتوں کی تعلیم کوبھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔اسلام دین فطرت ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مرد تو تعلیم حاصل کریں اور عورت کو تعلیم سے بالکل دور رکھا کائے.
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
" جس کے پاس کوئی باندی ہو پھر وہ اسے مودب بنائے اور تعلیم دلائے، پھر آزاد کر کے اس سے نکاح کرے اس کے لیے دوگنا ثواب ہے۔‘‘ پیغمبر اسلام   صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو باندی کی تعلیم کے لئے دوگنا اجر فرمایا ہے تو پھر اپنی حقیقی بیٹی کی تعلیم سے منع کیسے کیا جا سکتا ہے؟ 
(ابن ماجہ، 1: 629، رقم الحدیث : 1956، مطبوعہ  دار الفکربيروت)
حضرت عبد اﷲ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ:
 میں نے رسول اﷲ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا  جس کی بیٹی ہو اور اس نے اسے اچھا ادب سکھلایا اور اچھی تعلیم دی اور اس پر ان انعامات کو وسیع کیا جو کہ اﷲ نے اس کو دیئے ہیں تو وہ بیٹی اس کے لئے جہنم سے رکاوٹ اور پردہ بنے گی۔
(مجمع الزوائد، 8: 158:مطبوعہ دار الکتاب بیروت)
ابھی یہ مضمون جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔